اتوار, اکتوبر 26, 2025
پاکستانپانچ سال بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز 273 مسافر لے...

پانچ سال بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز 273 مسافر لے کر مانچسٹر روانہ

پی آئی اے کی 5 سال بعد برطانیہ کیلئے پروازیں شروع ہوگئیں، اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے پہلی پرواز ہفتہ کوبوئنگ 777 کے ذریعے 273مسافروں کو لے کر دن 12 بجے روانہ ہوئی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر منعقدہ شاندار تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف، برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ، ایوی ایشن حکام اور پی آئی اے انتظامیہ سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پی آئی اے پر عائد پابندی سے حکومت کو بڑا نقصان ہوا، تاہم ہم نے قومی ایئرلائن کے معیار کو دوبارہ بحال کیا ، پی آئی اے کے روٹس کی بحالی ملک کیلئے اہم پیش رفت ہے۔

وزیر دفاع نے برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ کے تعاون کو کلیدی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا جس سے یہ بحالی ممکن ہوسکی، وزیر دفاع نے سفارتی عملے کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!