گلبرگ پولیس لاہور نے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا 6رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی شناخت جان محمد، جہانزیب، وحید اللہ، ببلو ،شمسین اور جمشید کے ناموں سے ہوئی ہے جن کے قبضے سے 6پستول، چوری شدہ ٹویوٹا کرولا کار، نقدی و دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے ، ملزمان چوری شدہ مال کو خیبر پختونخوا لے جا کر سستے داموں فروخت کرتے تھے۔
گلبرگ پولیس کے مطابق سینٹ میری کالونی پانی والی ٹینکی کے قریب سے گرفتار ملزمان ایک گھر میں واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔




