راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں میں روز بروز اضافہ ہونے لگا، گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 19 افراد وائرس کا شکار ہوگئے۔
محکمہ صحت حکام کے مطابق رواں سیزن میں مریضوں کی مجموعی تعداد 1196 ہوگئی ہے جبکہ ہسپتالوں میں اس وقت 40 سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں تاحال ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ حکام کے مطابق راولپنڈی میں 18 ہزار 783 مریضوں کے ٹیسٹ کئے گئے، 59 لاکھ سے زائد عمارتوں کا معائنہ کیا گیا جس میں 1 لاکھ 90ہزار سے زائد گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا، 26 ہزار 83 کے قریب مقامات کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا۔
حکام کے مطابق ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4 ہزار 641 مقدمات درج، 1885 مقامات سیل، خلاف ورزیوں پر 1کروڑ 11لاکھ 38ہزار سے زائد جرمانے عائد کئے گئے ہیں ۔




