اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسکثیر قطبی دنیا کے قیام کے لئےبرکس فورم کا کلیدی کردار

کثیر قطبی دنیا کے قیام کے لئےبرکس فورم کا کلیدی کردار

ہیڈلائن:

  کثیر قطبی دنیا کے قیام کے لئےبرکس فورم کا  کلیدی کردار

جھلکیاں:

برکس فورم  کثیر قطبی دنیا  اور جامع اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ برکس فورم کا    ابھرتی ہوئی معیشتوں کو اکٹھا کرنے ، عالمی اثر و رسوخ کی بہتر  اور متوازن تقسیم میں نمایاں کردارہے۔

شاٹ لسٹ :

1.قازان  شہر کے مختلف مناظر

2.ساوٴنڈ بائٹ 1 (انگریزی): رونی لِنز، ڈائریکٹر چین،برازیل سنٹر برائے تحقیق و کاروبار

3. ساوٴنڈ بائٹ 2 (انگریزی): رونی لِنز، ڈائریکٹر چین،برازیل سنٹر برائے تحقیق و کاروبار

تفصیلی خبر:

رونی لِنز، ڈائریکٹر چین،برازیل سنٹر برائے تحقیق و کاروبارنےاپنے بیان میں کہا ہے کہ  برکس فورم  کا طریقہ کار   کثیر قطبی دنیا کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہا  ہے۔

ساوٴنڈ بائٹ 1 (انگریزی): رونی لِنز، ڈائریکٹر چین،برازیل سنٹر برائے تحقیق و کاروبار

"برکس فورم کا طریقہ کار کثیر قطبی دنیا  کی تشکیل اور جامع اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔ برکس فورم   کا کردار  ابھرتی ہوئی معیشتوں کو اکٹھا کرنے ، عالمی اثر و رسوخ کی بہتر  اور متوازن تقسیم میں نمایاں ہے۔ فورم ترقی پذیر ممالک کی  عالمی پالیسیوں کی تشکیل میں رائے کی شمولیت کو یقینی بھی بنا رہا ہے۔”

لِنز نے برکس فورم کے تحت تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فورم کے  عالمی جنوبی ممالک کو متحد کرنے میں کردار کو سراہا۔

ساوٴنڈ بائٹ 2 (انگریزی): رونی لِنز، ڈائریکٹر چین،برازیل سنٹر برائے تحقیق و کاروبار

"برکس فورم کا تعاون عالمی جنوبی ممالک کی یکجہتی کو مضبوط کرنے اور عالمی طرز حکمرانی میں اصلاحات کے لیے اہم ہے۔ یہ تعاون ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جہاں عالمی جنوبی ممالک معیشت، سیکیورٹی، تکنیکی جدت اور پائیدار ترقی جیسے اہم امور پر ہم آہنگی قائم کر سکتے ہیں۔ یہ طریقہ کار ایک زیادہ جامع اور منصفانہ عالمی نظام کو فروغ دیتا ہے۔”

ریو ڈی جنیرو، برازیل سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!