ہیڈلائن:
ہانگ کانگ میں100 سے زائد عرصہ پرانے فوٹوگرافی کے مجموعے کی نمائش
جھلکیاں:
ہانگ کانگ کے میوزیم آف ہسٹری میں 500 سے زائد چنگ دور (1644-1911) کے آخری ایام اور 20ویں صدی کے ابتدائی عرصے میں بنائی گئی تصاویر کی نمائش منعقد ہوئی ہے۔نمائش میں دوسری افیون جنگ (1856-1860) اور پہلی چین،جاپان جنگ (1894-1895) کے اہم تاریخی واقعات کو عکس بند کیا گیا ہے۔ یہ تصاویر مونچو فاؤنڈیشن کے عطیہ کردہ 24ہزار سے زائد تصاویر کے ذخیرے سے منتخب کی گئی ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1. ہانگ کانگ میوزیم آف ہسٹری کے ڈائریکٹر ٹیرنس چھیونگ اور ہانگ کانگ میوزیم آف ہسٹری (اسپیشل ڈیوٹی) کی کیوریٹر ،جوڈتھ نگ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔
2. نمائش کے مختلف مناظر
3. مکاؤ میں نم وان کی تصویر
4. نمائش کے مختلف مناظر
تفصیلی خبر:
ہانگ کانگ کے میوزیم آف ہسٹری میں بدھ سے 500 سے زائد تصاویر کی نمائش کی گئی ہے، جو چنگ دور (1644-1911) آخری ایام اور 20ویں صدی کے ابتدائی عرصے میں بنائی گئی تھیں۔ یہ تصاویر مونچو فاؤنڈیشن کے عطیہ کردہ 24ہزار سے زائد تصاویر کے ذخیرے سے منتخب کی گئی ہیں۔
نمائش میں دوسری افیون جنگ (1856-1860) اور پہلی چین،جاپان جنگ (1894-1895) کے اہم تاریخی واقعات کو عکس بند کیا گیا ہے۔ ان تصاویر میں اُس وقت کے شہری مناظر، تاریخی عمارتیں اور عوام کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کی عکاسی کی گئی ہے۔ زیادہ تر تصاویر کو پہلے کبھی عوامی سطح پر نہیں دکھایا گیا ۔
نمائش میں 180 سال قبل مکاوٴ کے نام وان کی ایک بنائی مشہور تصویر بھی شامل ہے، جو آج چین کی سب سے پرانی موجود تصویروں میں سے ایک ہے۔ دیگر قابل ذکر تصویروں میں 1900 میں امریکی فوٹوگرافر جیمز ریکلٹن کی بنائی ہوئی سٹیریوسکوپک تصاویر اور معروف چینی فوٹوگرافر لائی فنگ کی قدرتی مناظر کی تصاویر شامل ہیں۔
نمائش میں "کارٹے ڈی وزیٹ” کے نام سے مشہور تصاویر بھی دیکھنے کو ملیں گی، جو 19ویں صدی میں سماجی تقریبات میں بطور تعارفی کارڈ استعمال کی جاتی تھیں۔
ہانگ کانگ اسپیشل ایڈمنسٹریٹو ریجن حکومت (ایچ کے ایس اے آر) کے سیکرٹری برائے ثقافت، کھیل اور سیاحت کیون یونگ نے منگل کے روز افتتاحی تقریب میں کہا کہ یہ عطیہ جدید چینی معاشرے کے مطالعے کے لیے بہترین مواد مہیاکرتا ہے جس سے عوام ایک صدی قبل کی چینی تاریخ کو سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے۔
مونچو فاؤنڈیشن 2007 میں قائم کی گئی تھی اور یہ ثقافت اور تعلیم سے متعلق تحقیق، اشاعت اور مکالموں کی حمایت کرتی ہے۔
یہ نمائش 4ویں ’گوانگ ڈونگ،ہانگ کانگ، مکاوٴ گریٹر بے ایریا کلچر اینڈ آرٹس فیسٹیول‘ کی تقریبات میں سے ایک ہے اور یہ تقریبات اگلے سال 3 فروری تک جاری رہیں گی۔
ہانگ کانگ، چین سے نمائندہ شنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link