ہیڈ لائن:
عالمی میڈیا سربراہی اجلاس کی اہمیت پر کمبوڈیا کے مبصرین کی رائے
جھلکیاں:
عالمی ذرائع ابلاغ کا سربراہی اجلاس میڈیا کی صنعت کے فروغ کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اس اجلاس سے عالمی میڈیا رہنماؤں کو خیالات کے تبادلے، جدت طرازی کے اشتراک اور تیزی سے بدلتے ہوئے منظرنامے میں میڈیا انڈسٹری کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ایک پلیٹ فارم میسر آئے گا۔
شاٹ لسٹ:
1. چھٹے عالمی ذرائع ابلاغ کے سربراہی اجلاس کےمناظر
2. سنکیانگ کے مختلف علاقوں کے مناظر
3. ساؤنڈ بائیٹ (انگریزی):خان سوفیروم، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ،کمپوچیا پریس (سرکاری خبر رساں ادارہ) ،کمبوڈیا
4. چھٹی ورلڈ میڈیا سمٹ کے مختلف شرکاء
تفصیلی خبر:
چھٹاعالمی ذرائع ابلاغ کا سربراہی اجلاس گزشتہ ہفتے چین کے شہر سنکیانگ میں منعقد ہوا ۔سربراہی اجلاس کی میزبانی شِنہوا نیوز ایجنسی اور سنکیانگ کی علاقائی حکومت نے مشترکہ طور پر کی ۔ "مصنوعی ذہانت سے میڈیا میں تبدیلی” کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس تقریب میں 106 ممالک اور خطوں سے 500 سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔
ساؤنڈبیٹ (انگریزی):خان سوفیروم، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ،کمپوچیا پریس (سرکاری خبر رساں ادارہ) ،کمبوڈیا
"عالمی ذرائع ابلاغ کا سربراہی اجلاس میڈیا کی صنعت کے فروغ کے لئے بہت اہم ہے۔ کیونکہ یہ عالمی میڈیا رہنماؤں کو خیالات کے تبادلے، جدت طرازی کے اشتراک اور تیزی سے بدلتے ہوئے منظرنامے میں میڈیا انڈسٹری کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ورلڈ میڈیا سمٹ بین الاقوامی تعاون کو آسان بنانے، صنعت کے اہم بحرانوں سے نمٹنے اور اخلاقی صحافت کو فروغ دے کر عالمی میڈیا کے منظرنامے کو تشکیل دینے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔”
شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link