چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے گوئی یانگ سے ویتنام کے ہنوئی کے لئے گوئی ژو ائیر لائنز کی پہلی براہ راست پرواز گوئی یانگ لانگ ڈانگ باؤ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دیکھی جاسکتی ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے شہری ہوا بازی کے شعبے میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں ریکارڈ نقل و حمل ہوئی ہے۔
چین کی شہری ہوا بازی انتظامیہ (سی اے اے سی) کے جمعہ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے شہری ہوابازی کےشعبے میں مجموعی نقل وحمل بشمول مسافر دوروں، مال برداری اور ڈاک کی نقل وحمل کے حجم میں گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 19.8 فیصد ،12.3 فیصد اور 19.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق تیسری سہ ماہی میں مسافر دورے 20 کروڑ تک پہنچ گئے، اندرون ملک روٹس پر 18 کروڑ مسافر دورے درج کئے گئے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 8.3 فیصد زائد ہیں۔بین الاقوامی روٹس پر ایک کروڑ 82 لاکھ مسافر دورے ریکارڈ کئے گئے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 78 فیصد زائد ہیں۔
جولائی سے اب تک مسلسل 3ماہ کے دوران چینی ایئر لائنز پر بین الاقوامی مسافروں کے دورے 2019 میں اسی مدت کی نسبت 90 فیصد سے زیادہ بحال ہوئے ہیں۔
سی اے اے سی کے مطابق اس مدت کے دوران سول ایوی ایشن مارکیٹ کا مال برداری کا حجم 23 لاکھ ٹن سے تجاوز کر گیا، جو کہ ملکی اور بین الاقوامی مال برداری کی آمد و رفت میں گزشتہ سا ل کی نسبت بالترتیب 12.9 فیصد اور 30.1 فیصد کا اضافہ ہے۔
سی اے اے سی نے مزید بتا یا کہ تیسری سہ ماہی کے اختتام تک چین کے پاس 4 ہزار 352 سول ایوی ایشن ٹرانسپورٹ طیاروں کا بیڑا تھا۔
