چین کے مشرقی شہر شنگھائی کی ٹیسلا گیگا فیکٹری شنگھائی میں تیار کردہ 30لاکھ ویں گاڑی اسمبلی لائن سے تیار کر لی گئی۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) وزارت تجارت نے کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران چین بھر میں مجموعی طور پر غیر ملکی سرمایہ کاری پر مشتمل42 ہزار 108 نئی کمپنیاں قائم کی گئیں جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 11.4 فیصد زائد ہے۔
وزارت تجارت نے جمعہ کے روز اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا ہے اس مدت کے دوران چا ئنیز مین لینڈ میں مجموعی طور پر 640 ارب 60 کروڑ یو آن (تقریباً90 ارب 10 کروڑ امریکی ڈالر) مالیت کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی جس میں گزشتہ سال کی نسبت 30.4 فی صد کمی واقع ہوئی۔
ہائی ٹیک مصنوعات کے شعبے میں 77 ارب 12 کروڑ یو آن کی سرمایہ کاری کی گئی، یہ مجموعی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا 12 فی صد ہے اور گزشتہ سال کے اسی عرصہ سے 1.5 فی صد پوائنٹس زیادہ ہے۔
طبی ساز وسامان اور آلات کی تیاری میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 57.3 فیصد اضافہ ہوا اور کمپیوٹر اور دفتری آلات کی تیاری میں اس مدت کے دوران 29.2 فیصد اضافہ ہوا۔
وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق جرمنی اور سنگاپور سے براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 19.3 فیصد اور 11.6 فیصد اضافہ ہوا۔
