چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پیپلز بینک آف چائنہ کی عمارت کا بیرونی منظر ۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)پیپلز بینک آف چائنہ اور بینک آف جاپان 200 ارب یو آن(تقریباً 28 ارب13 کروڑ امریکی ڈالرز)یا 34 کھرب جاپانی ین مالیت تک کے اپنے دوطرفہ کرنسی تبدلے کے معاہدے کی تجدید پر متفق ہوگئے ہیں۔
چین کے مرکزی بینک نے جمعہ کے روز بتایا کہ یہ معاہدہ 3 سال کی مدت کے لئے کار آمد ہوگا اور باہمی رضامندی سے اسے بڑھایا جا سکتا ہے۔
پیپلز بینک آف چائنہ کے مطابق کرنسی تبادلہ معاہدہ دونوں ممالک کی مالیاتی منڈیوں کو مستحکم کرنے اور دو طرفہ اقتصادی اور مالیاتی سرگرمیوں کی ترقی میں مدد فراہم کرے گا۔
اکتوبر 2018 میں پیپلز بینک آف چائنہ نے جاپان میں اپنے ہم منصب کے ساتھ کرنسی کے تبادلے کے دوطرفہ معاہدہ پر دستخط کئے تھےجس کے تحت دونوں فریق 200 ارب یوآن کو 34 کھرب ین کے عوض یا اس کے برعکس تبادلہ کر سکتے ہیں۔
اس معاہدہ کی اکتوبر 2021 میں مزید 3 سال کے لیے تجدید کی گئی تھی۔
