پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین کے اعلیٰ قانون ساز کا عوامی کانگریس کے کام کا معیار...

چین کے اعلیٰ قانون ساز کا عوامی کانگریس کے کام کا معیار بہتر بنانے پر زور

چین، قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لے جی شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شہر شین یانگ میں لیاؤننگ صوبائی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے دفتر کا دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

شین یانگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ قانون ساز ژاؤ لے جی نے چین کے بنیادی سیاسی نظام یعنی عوامی کانگریس کے نظام کو برقرار رکھنے، اسے بہتر بنانے اور چلانے کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ نے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ  کے ایک تحقیقی دورے میں کیا۔

ژاؤ نے چار روز کے دوران ڈان ڈونگ، ڈالیان اور شین یانگ سمیت متعدد شہروں کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے مقامی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹیوں کے دفاتر میں وسیع تحقیق کی اور سمپوزیم کی صدارت بھی کی۔

انہوں نے مقامی عوامی کانگریس سے کہا کہ وہ معاشی و سماجی ترقی اور اصلاحی کاموں کے فروغ میں اپنے متعلقہ علاقوں کے مخصوص حالات کے ساتھ اپنی کوششوں کو ہم آہنگ کریں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!