اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلنیوزی لینڈ کی ڈیری کمپنی کو چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں...

نیوزی لینڈ کی ڈیری کمپنی کو چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں مواقع کی تلاش

نیوزی لینڈ، 5 ویں  نیوزی لینڈ ۔ چین بزنس اسمبلی فورم اور نیوزی لینڈ روڈ شو کے دوران نیوزی لینڈ کی ڈیری کمپنی فونٹیرا اور چائنہ بین الاقوامی نمائش مرکز کے درمیان ایک دستاویز پر دستخط کئے جارہے ہیں۔ (شِنہوا)

ویلنگٹن (شِنہوا) نیوزی لینڈ کی ڈیری کمپنی مسلسل 7 ویں سال شنگھائی میں منعقد ہونے والے چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) میں شرکت کرے گی ۔ یہ پلیٹ فارم فونٹیرا کو تعلقات کے فروغ اور شراکت قائم کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کررہا ہے۔

فونٹیرا کے گریٹر چائنہ سی ای او  تیہان چھو نے جمعہ کے روز شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ فونٹیرا کے لئے چین ایک اہم مارکیٹ ہے۔ یہ ایک متحرک منڈی ہے جو ترقی کے مواقع فراہم کرتی ہے۔

چھو نے کہا کہ نیوزی لینڈ فارمرز کی ملکیتی فونٹیرا نے نیوزی لینڈ اور چین کے درمیان مثبت دوطرفہ تعلقات سے بہت فائدہ اٹھایا ہے۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ چینی معیشت میں ترقی برقرار رہے گی اور ڈیری مصنوعات کی طلب میں نہ صرف اضافہ ہوگا بلکہ چینی صارفین کے بدلتے ذائقے کو ان کی ترجیحات کے تحت تبدیل بھی کرے گا۔

چھو نے کہا کہ 5 سے 10 نومبر تک منعقد ہونے والے 7 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں  فونٹیرا ایسی اہم مصنوعات متعارف کرائے گی جو چین میں صحت و تندرستی سے متعلق مصنوعات کی بڑھتی مانگ کو پورا کرتی ہوں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!