اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے وفد کا تھائی لینڈ کا دورہ

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے وفد کا تھائی لینڈ کا دورہ

تھائی لینڈ کے شہر ایوتھایا میں چینی عملے کے کارکن چین۔تھائی لینڈ ریلوے کے تعمیراتی مقام پر کام میں مصروف ہیں۔(شِنہوا)

بینکاک(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے وفد کا چار روزہ دورہ تھائی لینڈ اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ وفد نے دورے میں جنوب مشرقی ایشیائی ملک کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔

وفد کی قیادت سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور سی پی سی کی چھنگ ہائی صوبائی کمیٹی کے سیکرٹری چھن گانگ نے کی۔ چار روزہ دورے میں وفد نے تھائی نائب وزیراعظم اور وزیر توانائی پیرا پان سالیراتھاویبھاگا، فیو تھائی پارٹی کے نائب رہنما چوساک سیرینل اور سیاسی جماعتوں کے دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

اپنے قیام کے دوران وفد نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس کے من و عن نفاذ کے حوالے سے چھنگ ہائی کے تجربات پیش کرنے کے لئے ’’ایک ہی دریا کا اشتراک: چین۔تھائی لینڈ لان کانگ۔ می کانگ تعاون اور ماحول دوست ترقی‘‘ کے عنوان سے سیاسی جماعتوں کے رابطہ اجلاس میں شرکت کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!