اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین برکس ممالک میں حقیقی کثیرجہتی تعاون آگے بڑھانے میں کلیدی کردار...

چین برکس ممالک میں حقیقی کثیرجہتی تعاون آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، بھارتی ماہرین

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں نیوڈویلپمنٹ بینک کے صدر دفتر کی عمارت کا فضائی منظر۔(شِنہوا)

کولمبو(شِنہوا)بھارتی ماہرین نے کہا ہے کہ برکس حقیقی کثیرجہتی تعاون کو فروغ دینے اور عالمی نظم ونسق میں تبدیلیوں کی حمایت کرنے کے لئے کام کرتا ہے جبکہ چین ایک منصفانہ بین الاقوامی نظام کی خاطر بات چیت اور اقدامات میں فعال  کردار ادا کر رہا ہے۔

دہلی میں برکس انسٹی ٹیوٹ انڈیا کے ایسوسی ایٹ فیلو الوک کمار پاتھک نے روسی شہر قازان میں ہونے والے 16 ویں برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر شِنہوا کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چین نے عالمی ترقیاتی، سلامتی اور  تہذیبی اقدامات کو آگے بڑھایا ہے۔ چین باہمی تعلقات کے فروغ کی خاطر تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ یہ اقدامات برکس تعاون کے نصب العین سے مطابقت رکھتے ہیں اور تمام خودمختار ریاستوں کو مساوی حیثیت دیتے ہیں۔

برکس برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ کا مخفف ہے، جو نمایاں اقتصادی صلاحیت کے ساتھ 5 بڑی ابھرتی ہوئی منڈیاں ہیں جنہوں نے برکس گروپ کی بنیاد رکھی۔

جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سنٹر فار چائنیز اینڈ ساؤتھ ایسٹ ایشین سٹڈیز کے پروفیسر بی آر دیپک نے بھی شِنہوا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے قیام سے لے کر اب تک برکس تعاون کے طریقہ کار کو عملی تعاون کے شعبوں تک وسعت دی گئی ہے اور قابل ذکر نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

پروفیسر بی آر دیپک نے کہا کہ برکس ممالک نے عالمی جنوب کی قیادت کرنے اور کثیرجہتی تعاون کو فروغ دینے میں اہم اور منفرد کردار ادا کیا ہے۔ چین نے معاشی، نظریاتی اور عوامی بہبود کے حوالے سے بے زبردست تعاون کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!