اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبحری سائنس و ٹیکنالوجی میں مزید کامیابیوں کی کوششیں کی جائیں ،...

بحری سائنس و ٹیکنالوجی میں مزید کامیابیوں کی کوششیں کی جائیں ، چینی صدر

چین، مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ میں واقع اوشین یونیورسٹی آف چائنہ کے یوشان کیمپس کا بیرونی منظر۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے اوشین یونیورسٹی آف چائنہ کے فیکلٹی اور طلبا کے نام ایک جوابی خط میں بحری سائنس و ٹیکنالوجی میں مزید کامیابیوں کے لئے کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی نے یونیورسٹی کی فیکلٹی، طلبا اور سابق طلبا کو یونیورسٹی کی صد سالہ سالگرہ پر مبارکباد دی۔

اپنے جوابی خط میں شی نے یونیورسٹی سے کہا کہ وہ صد سالہ تقریبات کو ایک نیا نقطہ آغاز سمجھتے ہوئے سائنس وٹیکنالوجی میں اصل اور نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے کے لئے کوششیں تیز کرے اور چین کو تعلیمی شعبے میں ایک سرکردہ اور ایک مضبوط بحری ملک بنانے میں مزید غیر معمولی صلاحیتوں کو پروان چڑھائے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!