بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں حارث روف اور صاحبزادہ فرحان کے خلاف شکایت درج کرا دی ہے۔
جس میں بھارت نے موقف اپنایا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے اشتعال انگیز اشارے کیے، صاحبزادہ فرحان نے ففٹی کرنے پر بیٹ کوبندوق بناکر اشارے کیے جبکہ حارث روف نے تماشائیوں کی ہوٹنگ پر ہاتھ سے طیارے گرنے کا منظر پیش کیا۔
بی سی سی آئی کی تحریری شکایت کی ای میل آئی سی سی کو مل گئی ہے۔
