اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینبھارتی کپتان کیخلاف کارروائی نہ کی تو کرکٹ سیاسی اکھاڑہ بن جائے...

بھارتی کپتان کیخلاف کارروائی نہ کی تو کرکٹ سیاسی اکھاڑہ بن جائے گی، پی سی بی

پی سی بی نے کہا ہے کہ بھارتی کپتان کے بیانات براہ راست پاکستان کے خلاف تھے، اس پر سخت ترین کارروائی ضروری ہے، اگر سوریا کمار یادیو کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو کرکٹ کا میدان سیاسی اکھاڑہ بن جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے خلاف آئی سی سی کو لکھے گئے شکایتی خط کے مندرجات میں لکھا گیا ہے کہ سوریا کمار یادیو نے جان بوجھ کر پہلگام واقعہ اور آپریشن سندور کا ریفرنس دیا، ان کا ایسا رویہ ضابطہ اخلاق کی رو ح کے منافی ہے لہذا کارروائی بنتی ہے۔

پی سی بی نے خط میں موقف اپنایا ہے کہ سوریا کمار نے کھیل کو سیاست میں ملوث کرنے اور اس کی شہرت کو نقصان پہنچایا ہے، اس میچ پر آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی تمام دفعات لاگو ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی کپتان سوریا کمار نے ایشیا کپ کے گروپ اسٹیج میچ میں جیت کے بعد پریزنٹیشن میں گفتگو کرتے ہوئے پہلگام واقعے کا ذکر کرتے ہوئے متنازع بات کی تھی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!