ہفتہ, اکتوبر 11, 2025
پاکستانوزیراعظم سے بل گیٹس کی ملاقات، معاشی شمولیت، معیشت ڈیجیٹلائزیشن میں تعاون...

وزیراعظم سے بل گیٹس کی ملاقات، معاشی شمولیت، معیشت ڈیجیٹلائزیشن میں تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان اور بل گیٹس فائونڈیشن نے معاشی شمولیت ،معیشت ڈیجیٹلائزیشن میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

جاری بیان کے مطابق نیو یارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس فائونڈیشن کے بانی بل گیٹس نے ملاقات کی جس میں پاکستان کی معاشی و معاشرتی ترقی بالخصوص صحت، غذائی معیار و مدافعت میں اضافے، معاشی شمولیت اور معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن جیسے اقدامات میں مشترکہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے بل گیٹس فائونڈیشن کی طرف سے 2022 کے سیلاب میں قابل ذکر امدادی کارروائیوں کاتذکرہ کرتے ہوئے 2025ء کے سیلاب کے بعد دی جانیوالی امداد کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔

وزیراعظم نے پاکستان میں پولیو تدارک، قوت مدافعت اور غذائی معیار میں اضافے اور معاشی شمولیت کیلئے حکومتی اقدامات میں بل گیٹس فائونڈیشن کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور پولیو کے مکمل تدارک کیلئے فائونڈیشن کے مسلسل تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے حکومت کی طرف سے کی جانیوالی جامع معاشی اصلاحات، ڈیجیٹلائزیشن میں بل گیٹس فائونڈیشن کے عملی و مثبت تعاون کی بھی تعریف کی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!