اتوار, اکتوبر 5, 2025
انٹرٹینمنٹمجھے خودکشی کی بیماری تھی، اب کافی بہتر ہوگیا ہوں، سلمان خان

مجھے خودکشی کی بیماری تھی، اب کافی بہتر ہوگیا ہوں، سلمان خان

بالی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان نے ٹرائی جیمینل نیورالجیا کو خودکشی کی بیماری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب سے بدترین درد ہے، اسے خودکشی کی بیماری کہا جاتا ہے، اس کی وجہ سے سب سے زیادہ خودکشی ہوتی ہے، میں اس اذیت میں سات سال سے زائد عرصے تک مبتلا ر ہا۔

ایک پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے ٹرائی جیمینل نیورالجیا تھا جو اب کافی بہتر ہوگیا ہے، جب کہ برین اینیورزم اور اے وی ایم اب بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائی جیمینل نیورالجیا کے دوران ایسا ناقابلِ برداشت درد ہوتا تھا کہ شاید کوئی یہ بھی نہ چاہے کہ وہ اس کے دشمن کو بھی ہو، بات کرتے کرتے اچانک بجلی کے جھٹکوں جیسا درد اٹھتا تھا جو ہر چار پانچ منٹ بعد ہوتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس تکلیف کے باعث ناشتہ کرنے میں انہیں ڈیڑھ گھنٹہ لگتا تھا، وہ آملیٹ بھی چبا نہیں سکتے تھے اور اکثر خود کو زبردستی تکلیف دیتے تاکہ کھانے سے جان چھڑا سکیں اور یہ درد دوائیاں کھانے سے بھی کم نہیں ہوتا تھا۔

سلمان خان نے بتایا کہ کئی سال تکلیف برداشت کرنے کے بعد انہوں نے گاما نائف سرجری کروائی جس کے بعد انہیں کچھ حد تک سکون ملا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!