اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینشی جن پھنگ کا چین کے 2035 کے طے شدہ قومی اہداف...

شی جن پھنگ کا چین کے 2035 کے طے شدہ قومی اہداف کا اعلان

چینی صدر شی جن پھنگ نیویارک میں اقوام متحدہ موسمیاتی سربراہ اجلاس 2025 سے خطاب کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی سربراہ اجلاس میں اپنے ویڈیو پیغام میں چین کے 2035 کے قومی طے شدہ اہداف (این ڈی سیز) کا اعلان کیا ہے۔

شی جن پھنگ نے چین کے نئے این ڈی سیز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چین 2035 تک اپنی معیشت میں مجموعی گرین ہاؤس گیس کے اخراج کو چوٹی کی سطح سے 7 سے 10 فیصد تک کم کرے گا اور اس سے بہتر کرنے کی کوشش کرے گا۔ مجموعی توانائی کی کھپت میں غیر فوسل ایندھن کا حصہ 30 فیصد سے زائد بڑھائے گا، ہوا اور شمسی توانائی کی نصب شدہ صلاحیت کو 2020 کی سطح سے 6 گنا بڑھا کر3 ہزار 600 گیگاواٹ تک پہنچانے کی کوشش کرے گا۔ چین مجموعی جنگلاتی رقبہ 24 ارب مکعب میٹر سے زائد کرے گا، نئی توانائی والی گاڑیاں نئی گاڑیوں کی فروخت میں مرکزی حیثیت اختیار کریں گی، قومی کاربن اخراج کی تجارتی منڈی کو گیسوں کے زائد اخراج کے شعبوں تک وسعت دے گا اور بنیادی طور پر ایک موسمیاتی موافق معاشرہ قائم کرے گا۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ یہ اہداف پیرس معاہدے کی ضروریات کے مطابق چین کی بہترین کوششیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اہداف کے حصول کے لئے چین کو سخت محنت کے ساتھ ساتھ ایک مددگار اور کھلا بین الاقوامی ماحول درکار ہے۔ چین کے پاس اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا عزم اور اعتماد موجود ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!