اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینشین ژو-20 کے خلاباز چوتھی خلائی چہل قدمی کے لئے تیار

شین ژو-20 کے خلاباز چوتھی خلائی چہل قدمی کے لئے تیار

چین کے انسان بردار خلائی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ چین کے خلائی سٹیشن پر موجود شین ژو-20 کے خلاباز آئندہ چند دنوں میں اپنی چوتھی خلائی چہل قدمی انجام دیں گے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے انسان بردار خلائی ادارے (سی ایم ایس اے)نے اعلان کیا ہے کہ چین کے خلائی سٹیشن پر موجود شین ژو-20 کے خلاباز آئندہ چند دنوں میں اپنی چوتھی خلائی چہل قدمی انجام دیں گے۔

سی ایم ایس اے نے بتایا کہ خلاباز 15 اگست کو اپنی تیسری خلائی چہل قدمی مکمل کرنے کے بعد سے خلائی زندگی کی سائنس، انسانی جسم پر تحقیق، مائیکروگریوٹی فزکس، نئی خلائی ٹیکنالوجیز اور اطلاق جیسے شعبوں میں تجرباتی کاموں کو مسلسل آگے بڑھارہےہیں۔

خلابازوں نے دیگر کام بھی انجام دیئے ہیں جن میں مدار میں طبی امداد کی تربیت، مکمل نظام کے دباؤ سے متعلق ہنگامی صورتحال کی مشقیں، سٹیشن کے ماحول کی مسلسل نگرانی، آلات کا معائنہ اور دیکھ بھال اور سامان کا انتظام شامل ہے۔

ادارے نے بتایا کہ خلائی سٹیشن کا مجموعہ مستحکم طریقے سے کام کر رہا ہے اور تینوں خلا باز صحت مند اور آئندہ خلائی چہل قدمی کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!