اتوار, اکتوبر 12, 2025
تازہ ترینجاپانی وزیرِاعظم کی تقریر میں ’’جارحیت‘‘ یا ’’معافی‘‘ کا عدم تذکرہ، چین...

جاپانی وزیرِاعظم کی تقریر میں ’’جارحیت‘‘ یا ’’معافی‘‘ کا عدم تذکرہ، چین کا جاپان پر تاریخ سے سبق سیکھنے پر زور

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80سالگرہ کی تقریب میں شہری شریک ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین امید رکھتا ہے کہ جاپان اپنے جنگی جرائم کی ذمہ داری کا سنجیدگی سے جائزہ لے گا اور تاریخ سے سبق سیکھے گا۔

ترجمان گو جیاکن نے یہ بات ایک معمول کی پریس بریفنگ کے دوران اس وقت کہی جب ان سے جاپانی وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے عام مباحثے کے دوران کی گئی تقریر پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا جس میں انہوں نے تاریخی معاملات پر اپنی رائے پیش کی تھی۔

گو نے نشاندہی کی کہ اگرچہ وزیراعظم ایشیبا نے اپنی تقریر میں کہا کہ کوئی بھی ملک تاریخ کا سامنا کئے بغیر روشن مستقبل کی طرف نہیں بڑھ سکتا اور ہمیں جنگ کی تباہی کو دوبارہ دہرانے سے گریز کرنا چاہیےاور ایشیا کے لوگوں نے جاپان کو جنگ کے بعد قبول کرکے رواداری کا مظاہرہ کیا تاہم ان کی تقریر میں نہ تو "جارحیت” کا ذکر تھا اور نہ ہی "معافی” کا بلکہ جاپان کے جنگ میں بطور جارح کردار کو چھپایا گیا۔

گو نے کہا کہ وزیراعظم ایشیبا اس سے قبل یہ بیان دے چکے ہیں کہ جاپان تاریخ کا سامنا کرنے اور مستقبل کی طرف دیکھنے کے جذبے کو برقرار رکھتا ہے اور پرامن ترقی کی راہ پر گامزن رہنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جاپان کو چاہیے کہ وہ تاریخ پر غور کرے اور اس سے سبق حاصل کرے تاکہ ماضی کی جنگی غلطیاں دوبارہ نہ دہرائی جائیں۔

گو نے کہا کہ رواں سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!