اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینچھونگ چھنگ میں عالمی ماہرین کا دریائی تہذیبوں پر تبادلہ خیال

چھونگ چھنگ میں عالمی ماہرین کا دریائی تہذیبوں پر تبادلہ خیال

چین کے شہر چھونگ چھنگ میں 2025 یانگ سی دریائی تہذیب فورم کا انعقاد ہوا ہے۔

اس فورم کا موضوع تھا، "دریاؤں اور سمندروں کو جوڑنا، تہذیبوں کی دانش مندی کا تبادلہ۔”

چین، برطانیہ، برازیل، مصر اور پاکستان سمیت کئی ممالک کے ماہرین اور اسکالرز نے اس فورم میں شرکت کی ہے۔ انہوں نے یانگ سی دریائی تہذیب کے تحفظ و وراثت، یانگ سی اکنامک بیلٹ کی معیاری ترقی اور دنیا کی مختلف دریائی تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھنے جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): محمد حمید چیئرمین شعبہ آثار قدیمہ جامعہ پنجاب پاکستان

"ایسے پروگرام واقعی شاندار ہوتے ہیں۔ ان کے ذریعے ہم اپنی تہذیب کی جڑوں کو بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں۔ ہمیں اپنے فہم کا دائرہ وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔

چین اور یہ شہر چھونگ چھنگ نہ صرف دریا کو بلکہ اس کے ورثے کو بھی دنیا کے سامنے اجاگر کر رہے ہیں اور دنیا بھر کے لوگوں کو جوڑنے کا بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (عربی): الساوی احمد پروفیسر بنہا یونیورسٹی مصر

"جب میں نے یانگ سی دریا کے کنارے مختلف صوبوں اور شہروں کا آغاز میں دورہ کیا تو وہاں بہت سی مشترکہ خصوصیات دیکھیں۔ یہ تبادلے اور باہمی ملاقاتیں دونوں قوموں کو ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد دیتی ہیں۔ اب ہمیں سیاحت اور ثقافت کے ذریعے ان روابط کو مزید فروغ دینا چاہیے۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): ڈیوڈ گوسیٹ فرانسیسی ماہرِ چینیات

"یہ ہم سب کے لیے ایک قیمتی موقع ہے کہ ہم ایک دوسرے سے سیکھیں۔ جب آپ یانگ سی دریا کی ثقافت کو بیان کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو آپ نے بالکل درست طور پر کشادگی کو اس کا حصہ بنایا ہے۔

ہمیں لوگوں کے درمیان براہِ راست رابطے بڑھانے کے طریقے تلاش کرنے چاہئیں  جس میں طلبا کے تبادلے، ثقافتی سرگرمیاں اور فنون کی نمائشیں شامل ہیں۔”

چھونگ چھنگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

———————————-

آن سکرین ٹیکسٹ:

چھونگ چھنگ میں عالمی ماہرین کا عظیم دریائی تہذیبوں پر تبادلہ خیال

چین، برطانیہ، برازیل، مصر اور پاکستان کے ماہرین کی شرکت

فورم میں یانگ سی تہذیب کے تحفظ اور فروغ پر گفتگو

دریاؤں کی تہذیبوں میں تبادلوں اور باہمی سیکھنے پر زور

ایسے پروگرام تہذیبی جڑیں سمجھنے کا موقع ہیں۔ پاکستانی ماہر

یانگ سی اور ہماری تہذیبوں میں کئی مماثلتیں ہیں۔ مصری پروفیسر

ثقافت اور سیاحت کے ذریعے رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور

یہ فورم ایک دوسرے سے سیکھنے کا بہترین موقع ہے۔ فرانسیسی ماہر

لوگوں کے درمیان روابط، طلبا اور ثقافتی تبادلوں پر بھی زور دیا گیا

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!