گوئی یانگ: چین کی 500 میٹر اپرچر کرویکل ریڈیو ٹیلی اسکوپ (فاسٹ) کی کور آیرے کی تعمیر شروع ہوگئی ہے جس سے عالمی ریڈیو فلکیات کی تحقیق میں چین کی بڑھتی صلاحیت ظاہر ہوتی ہے۔
چینی اکیڈمی برائے سائنسز کے ماتحت قومی فلکیاتی رصد گاہوں کے ڈپٹی ڈائریکٹر جیانگ پھنگ نے کہا کہ فاسٹ کی مجوزہ توسیع کے ذریعے کور ایرے فاسٹ سائٹ کے 5 کلومیٹر کے اندر لگائے گئے 24 ثانوی 40 میٹر اینٹینا کو ضم کیا جائے گا۔
چینی ساختہ یہ ایرے فاسٹ کی بے مثال حساسیت کو ایک اعلیٰ ریزولوشن کے ساتھ یکجا کرے گا جس سے دنیا میں اگلی نسل کی فریکوئنسیز پر مشتمل صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔
فاسٹ کور ایرے 2027 میں مکمل ہوکر فعال ہونے کی توقع ہے۔
