چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ غلط فہمیاں پھیلا کر چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان تعاون کو خراب کرنے کی کوششیں بند کرے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ غلط فہمیاں پھیلا کر چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان تعاون کو خراب کرنے کی کوششیں بند کرے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے یہ بات پیر کے روز ایک امریکی فوجی افسر کے اس دعوے کے بعد کہی ہے کہ چین مغربی نصف کرہ میں دراندازی کر رہا ہے اور وسائل لوٹ رہا ہے۔
گو نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکی الزامات محض ایک پرانا بیانیہ ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ ایک بار پھر امریکہ کے بعض حلقوں کی جمی ہوئی سرد جنگ کی ذہنیت اور محاذ آرائی پر مبنی سوچ کو بے نقاب کرتے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چین نے ہمیشہ باہمی احترام، مساوات، باہمی فائدے، کھلے پن، جامع پن اور باہمی تعاون کی بنیاد پر لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں عملی تعاون کیا ہے۔
گو نے بتایا کہ چین-لاطینی امریکہ تعاون دونوں فریقوں کی متعلقہ ضروریات اور مشترکہ مفادات کے مطابق ہےاور اس نے مقامی اقتصادی اور سماجی ترقی کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا ہے جس کا خطے کے ممالک اور عوام نے حقیقی طور پر خیرمقدم کیا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link