منگل, اگست 26, 2025
تازہ ترینعالمی شخصیات بیجنگ میں ثقافت اور سائنس و ٹیکنالوجی کی مربوط ترقی...

عالمی شخصیات بیجنگ میں ثقافت اور سائنس و ٹیکنالوجی کی مربوط ترقی پر غور کریں گی

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بیجنگ کلچر فورم 2024 کے دوران ایک متوازی نشست کا منظر۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ ثقافتی فورم 2025 چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 23 اور 24 ستمبر کو منعقد ہوگا۔

فورم کے منتظمین نے بتایا کہ معروف ثقافتی شخصیات، ماہرین، کاروباری رہنما اور دیگر معززین بیجنگ میں ہونے والے اس فورم میں اکٹھے ہوں گے، جہاں وہ ’’ ثقافت اور ٹیکنالوجی کی مربوط ترقی‘‘، جو اس سال فورم کا عنوان ہے، پر تبادلہ خیال کریں گے۔

2 روزہ فورم  میں ایک مرکزی فورم، 6 ضمنی فورمز اور 20 سے زیادہ پیشہ ورانہ سیمینارز اور متعلقہ ثقافتی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔

اندرون اور بیرون ملک سے آنےوالے 800 سے زیادہ شرکاء ڈیجیٹل ذرائع سے ثقافتی تحفظ کو موثر بنانے، ثقافتی تخلیق کو فروغ دینے کے لئے ٹیکنالوجی کے کردار کا جائزہ لینے اور آڈیو ویژول صنعت کی  ترقی میں انضمام کے ذریعے پیشرفت حاصل کرنے سمیت دیگر موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیر،سی پی سی بیجنگ میونسپل کمیٹی اور بیجنگ کی شہری حکومت نے مشترکہ طور پر اس فورم کا انعقاد کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!