منگل, اگست 26, 2025
انٹرنیشنلحماس کا جامع امن معاہدے پر رضامندی کا اعلان،نیتن یاہو پر تمام...

حماس کا جامع امن معاہدے پر رضامندی کا اعلان،نیتن یاہو پر تمام حل مسترد کرنے کا الزام

غزہ شہر میں اسرائیلی بمباری کے بعد فلسطینی شہری دفاع کے کارکن تباہ شدہ گھر کا جائزہ لے رہے ہیں-(شِنہوا)

غزہ(شِنہوا)حماس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے جزوی تبادلے کے معاہدے پر رضامندی ظاہر کی ہے اور وہ ایک مکمل جنگ بندی کے معاہدے کے لئے بھی تیار ہے تاہم اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے تمام تجاویز کو مسترد کردیا ہے۔

حماس نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ حماس کی جانب سے مصری اور قطری ثالثوں کی تجویز سے اتفاق کرنے کے بعد  نیتن یاہو کا "غزہ پر قبضے کے منصوبے” کی منظوری دینا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ "معاہدے میں رکاوٹ ڈالنے پر بضد ہیں۔”

حماس نے زور دیا کہ جنگ بندی کا معاہدہ ہی تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا واحد راستہ ہے اور ان کی قسمت کی مکمل ذمہ داری نیتن یاہو پر عائد ہوتی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے جمعرات کو کہا تھا کہ انہوں نے اہلکاروں کو غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ کے خاتمے کے لئے "فوری مذاکرات” شروع کرنے کی ہدایت دی ہے تاہم ساتھ ہی انہوں نے غزہ شہر پر قبضے کے لئے فوجی منصوبوں کی منظوری دینے کا بھی عزم ظاہر کیا۔

نیتن یاہو نے یہ واضح نہیں کیا کہ مذاکرات کب اور کہاں شروع ہوں گے۔ اسرائیلی نیوز سائٹ وائی نیٹ نے ایک اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ فی الحال کسی وفد کے دوحہ یا قاہرہ روانہ ہونے کی توقع نہیں ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!