منگل, اگست 26, 2025
تازہ ترینچین کے مشرقی علاقے میں ایشیا کی سب سے طویل القامت ٹائیرانوسار...

چین کے مشرقی علاقے میں ایشیا کی سب سے طویل القامت ٹائیرانوسار کی ران کی ہڈی دریافت

چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہر ژوچھینگ میں محققین نے ٹائیرانوسار کی 1.21 میٹر طویل ران کی ہڈی دریافت کی ہے-(شِنہوا)

جنان(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہر ژوچھینگ میں محققین نے غیر معمولی طور پر بڑی ٹائیرانوسار کی ران کی ہڈی دریافت کی ہے جس کی لمبائی 1.21 میٹر ہے۔

امریکہ اور کینیڈا کے ماہرین حیاتیات کے ساتھ مشترکہ تجزیے کے بعد اس بات کی تصدیق کی گئی کہ یہ ایشیا میں دریافت ہونے والی ٹائیرانوسار کی سب سے لمبی ران کی ہڈی ہے۔

تحقیقی ٹیم نے ایک اور بہت بڑی ٹائیرانوسار کی ریڑھ کی ہڈی بھی دریافت کی جس کی چوڑائی 28 سینٹی میٹر سے زیادہ ہے۔ حجم کے موازنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ریڑھ کی ہڈی "سوئے نامی مشہور ٹائیرانوسارس ریکس نمونے سے کافی مشابہت رکھتی ہے جو سب سے بڑے ٹائیرانوسارس میں سے ایک ہے۔

محققین کے مطابق بہت بڑی ران کی ہڈی کے ساتھ اس دریافت سے پتہ چلتا ہے کہ ژوچھینگ میں کبھی ایسے ٹائیرانوسارز موجود تھے جو حجم میں سوئے کے ہم پلہ اور 12 میٹر سے زیادہ لمبے تھے۔

ژوچھینگ کو "چین کا ڈائناسور شہر” بھی کہا جاتا ہے جہاں اب تک چائنیز اکیڈمی آف سائنسز سمیت مختلف اداروں نے 10 سے زائد نئی ڈائناسور اقسام کی شناخت کی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!