کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے یوکرین کے لئے نئی فوجی امداد کا اعلان کیا ہے۔ (شِنہوا)
اوٹاوا(شِنہوا)کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے یوکرین کے لئے نئی فوجی امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق یہ اعلان انہوں نے یوکرین کے دورے کے موقع پر دارالحکومت کیف میں کیا۔
جون میں کینیڈا کے کیناناسکیس میں منعقدہ جی 7 سربراہی اجلاس میں 2 ارب کینیڈین ڈالر (1.45 ارب امریکی ڈالر) کی مالی امداد کا وعدہ کیا گیا تھا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کل رقم میں سے تقریباً 83 کروڑ 50 لاکھ کینیڈین ڈالر (60 کروڑ 30لاکھ امریکی ڈالر) یوکرین کے لئے مختلف ضروری سازوسامان کی خریداری کی خاطر مختص کئے گئے ہیں، جن میں بکتر بند گاڑیاں، طبی آلات، فاضل پرزہ جات، چھوٹے ہتھیار، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد، اضافی ڈرون صلاحیتیں اور دیگر فوری ضرورت کا سامان شامل ہے۔
تقریباً 68 کروڑ کینیڈین ڈالر (49کروڑ 10لاکھ امریکی ڈالر) امریکی ذرائع سے حاصل ہونے والے فوجی سازوسامان کی خریداری کے لئے مختص کئے گئے ہیں تاکہ یوکرین کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کیا جا سکے اور دیگر فوری عسکری امداد فراہم کی جا سکے۔
تقریباً 22 کروڑ کینیڈین ڈالر (15کروڑ 90لاکھ امریکی ڈالر) ڈرون، کاؤنٹر ڈرون اور برقی جنگی صلاحیتوں کی خریداری کے لئے استعمال ہوں گے جس میں یوکرینی اور کینیڈین صنعتوں کے درمیان مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link