منگل, اگست 26, 2025
پاکستانعمران خان کی وزیر اعلی پنجاب پر مقدمے کیلئے سی پی او...

عمران خان کی وزیر اعلی پنجاب پر مقدمے کیلئے سی پی او کو درخواست

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب پر مقدمے کیلئے سی پی او کو درخواست دے دی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل تابش فاروق نے درخواست کوریئر سروس کے ذریعے سی پی او آفس بھیجی۔

 درخواست میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی)زینب، اسٹیشن ہاوس آفیسر (ایس ایچ او)اعزاز کو بھی فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمے کے لیے نام شامل ہیں۔

درخواست میں موقف اختیا کیا گیا ہے کہ اے ایس پی اور ایس ایچ او سمیت چوکی انچارج باہم مشورے سے اہل خانہ کو ہراساں کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات اور بہنوں سے نہ ملنے پر ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ کو ملاقات تک کی اجازت نہیں، ان کے خلاف یہ تمام اقدامات مریم نواز کی ایما پر کیے جارہے ہیں، اڈیالہ جیل پنجاب کی حدود میں آتا ہے، مریم نواز ماضی میں دھمکیاں دے چکی ہیں، مریم نواز نے دھمکیاں دیں کہ بانی پی ٹی آئی ایک فتنہ ہیں جسے ختم کیا جا رہا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کو وزیراعلی کی ہدایت پر جیل میں قیدی کے حقوق تک نہیں دیے جا رہے، بانی پی ٹی آئی کے سیل میں روشنی تک نہیں۔ مریم نواز سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!