تل ابیب: اسرائیلی وزیر خارجہ گیدون سار نے فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرنے پر فرانس اور دیگر یورپی ممالک کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب یورپ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ ہے یا حماس کے ساتھ؟۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیرخارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف ہونے والے تمام اقدامات مشرقِ وسطی میں جہادی اتحاد کے مفاد میں جاتے ہیں، اس لیے اب یورپ اپنی پوزیشن واضح کرے۔
گیدون سار نے کہا ہے کہ حماس نے اسرائیل پر پابندی کے لیے کابینہ کی حمایت نہ ملنے پر مستعفی ہونے والے ڈچ وزیرخارجہ کی تعریف کی۔ انہوں نے لکھاکہ حماس نے فلسطینی ریاست تسلیم کرنے پر فرانسیسی صدر اور دیگر کی بھی تعریف کی تھی۔
