کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ واقعات میں نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ایدھی حکام کے مطابق سہراب گوٹھ مچھرکالونی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی شناخت شناخت 32سالہ لال محمد کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسرا واقعہ لیاری کے آگرہ تاج کالونی میں پیش آیا جہاں محلے کے افراد کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 17سالہ نوجوان طحہ جاں بحق ہوگیاجس کی نعش سول ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق لیاری میں ہونیوالی فائرنگ کا ذمہ دار صدام نامی ملزم ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔
