کراچی: ملیر میں گھریلو پریشانیوں سے دلبرداشتہ شہری نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔
پولیس حکام کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے ملیر 15 مندر سلمان ٹیرس کے قریب گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش جناح ہسپتال منتقل کی جہاں اس کی شناخت 40 سالہ وقار ولد عبدالعزیز کے نام سے ہوئی، ورثا موت کی تصدیق کے بعد لاش پولیس کارروائی کرائے بغیر اپنے ہمراہ لے گئے۔
ورثا نے نے بتایا ہے کہ وقار نے گھریلو پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی ہے ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کے بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں ۔
