اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینلسبیلہ،مکران کوسٹل ہائی وے پر زائرین کی بس کھائی میں جا گری،...

لسبیلہ،مکران کوسٹل ہائی وے پر زائرین کی بس کھائی میں جا گری، 12 افراد جاں بحق

لسبیلہ: مکران کوسٹل ہائی وے پر زائرین کی بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بس ایران سے پنجاب جا رہی تھی کہ مکران کوسٹل ہائی وے بزی ٹاپ کے قریب بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا جس میں 12 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 25 سے زائد زخمی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ زائرین کا تعلق پنجاب کے علاقے لاہور اور گوجرانوالہ سے ہے۔پولیس حکام کے مطابق حادثے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، پولیس اور لیویز سمیت دیگر ادارے ریسکیو آپریشن میں مصروف رہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 35 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے تھے، حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں دو روز قبل ایران سے خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان لائی گئی تھیں۔

دوسری جانب صدرمملکت آصف زرداری نے مکران کوسٹل ہائی وے پر بس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زائرین کی بس کے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے بس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

شہباز شریف نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی لسبیلہ کے قریب بس حادثے میں زائرین کے جاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی ہے۔مریم نواز شریف نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!