ہفتہ, جولائی 26, 2025
انٹرٹینمنٹسگی اور سوتیلی والدہ کا آپس میں گہرا تعلق تھا: یشما گل

سگی اور سوتیلی والدہ کا آپس میں گہرا تعلق تھا: یشما گل

اداکارہ یشما گل نے حالیہ انٹرویو کے دوران اپنے والد کی دو شادیوں اور اپنی دونوں والدہ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی۔ جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے ساتھ ساتھ نجی زندگی کے بارے میں بھی کھل کر بات چیت کی۔

یشما گل نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے والد نے دو شادیاں کی تھیں لیکن ان کی پہلی بیوی کا انتقال 2 برس قبل ہوچکا ہے جبکہ ان کی سگی والدہ لاہور میں ان کے ساتھ رہتی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ سوتیلے بہن بھائیوں سے اچھے تعلقات ہیں، سب کی شادیاں ہوگئی ہیں اور سب اپنے گھروں میں رہتے ہیں جبکہ ان کی والدہ ان کے ساتھ لاہور میں رہتی ہیں۔

یشما گل کے مطابق سوتیلی والدہ کے انتقال سے قبل دونوں والدہ کے درمیان بہت اچھے اور گہرے تعلقات تھے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!