چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر شووگوانگ میں ایک بزرگ کسان اپنا اولڈ ایج پنشن کارڈ دکھارہاہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2024 کے آخر تک چین میں 1.07 ارب سے زائد بزرگ افراد کو بنیادی بیمہ کی سہولت حاصل تھی، جو پچھلے سال کی نسبت 63 لاکھ 90ہزار کا اضافہ ہے۔
وزارت شہری امور اور چین کی قومی کمیٹی برائے بزرگ افراد کے دفتر کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق چین میں شہری ملازمین اور کاروباری اداروں کے ملازمین کے لئے چین کے بنیادی بزرگ انشورنس سکیموں میں شمولیت کی تعداد میں بھی گزشتہ سال کے اختتام کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024 کے آخر تک چین میں 60 سال اور اس سے زائد عمر کی آبادی 31 کروڑ 3 لاکھ تک پہنچ چکی تھی جو ملک کی کل آبادی کا 22 فیصد ہے۔ 65 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کی تعداد 22 کروڑ 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جو کل آبادی کا 15.6 فیصد ہے۔
اسی دوران چین میں اوسط عمر گزشتہ سال کے آخر تک 79 سال تک پہنچ گئی۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چین کی بزرگوں کی دیکھ بھال کی خدمات میں بھی بہتری آئی ہے۔ 2024 کے اختتام تک ملک بھر میں بزرگوں کی دیکھ بھال کے تقریباً 4 لاکھ 6 ہزار ادارے اور سہولیات موجود تھیں جن میں 79 لاکھ 90 ہزار سے زائد نرسنگ بیڈز فراہم کئے گئے تھے۔
