چین کے جنوبی صوبےگوانگ ڈونگ کے شہر شین زین میں باؤ آن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مسافر پرواز کی معلومات چیک کر رہی ہے۔(شِنہوا)
شین زین(شِنہوا)چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں شین زین باؤ آن انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے 2025 کی پہلی ششماہی میں مسافروں اور سامان کے حجم میں ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔
مسافروں کی آمدورفت میں گزشتہ سال کی نسبت 10.9 فیصد اضافہ ہوا اور یہ تعداد 3 کروڑ 25 لاکھ 70 ہزار تک پہنچ گئی۔ بین الاقوامی مسافروں کی تعداد میں 30.7 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا جو 30 لاکھ 54 ہزار تک جا پہنچے۔
سامان اور ڈاک کی نقل وحمل 14.1 فیصد بڑھ کر 9 لاکھ 83 ہزار ٹن ہوگئی۔ بین الاقوامی سامان کا حجم 5 لاکھ ٹن کے قریب پہنچ گیا جس میں 16.3 فیصد اضافہ ہوا۔
ایئرپورٹ نے اپنی عالمی فضائی نیٹ ورک کو وسعت دی اور نئی مسافر پروازیں لانچ کیں جن میں وینتیان، میکسیکو سٹی، ریاض اور سنگاپور شامل ہیں۔ کارگو روٹس میں میامی، دہلی اور جکارتہ کو بھی شامل کیا گیا۔
