ہفتہ, جولائی 26, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکہانگ کانگ عالمی پائیدار ترقی میں قائدانہ کردار ادا کرے گا، امریکی...

ہانگ کانگ عالمی پائیدار ترقی میں قائدانہ کردار ادا کرے گا، امریکی ماہر اقتصادیات

چین کے جنوبی ہانگ کانگ میں امریکی ماہر اقتصادیات جیفری ساچز ’’ہانگ کانگ اور مشرقی ایشیا میں پائیدار ترقی‘‘ کے عنوان پر خصوصی لیکچر دے رہے ہیں-(شِنہوا)

ہانگ کانگ(شِنہوا)امریکی ماہر اقتصادیات جیفری ساچز نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ دنیا کا ماحول دوست معاشی مرکز بن کر عالمی پائیدار ترقی کے حصول میں منفرد قائدانہ کردار ادا کرے گا۔

ہانگ کانگ ایسوسی ایشن آف ایکسٹرنل فرینڈشپ کی میزبانی میں ہونے والے ایک پروگرام میں انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ اپنے مضبوط قانونی نظام،بین الاقوامی مالیاتی اور تجارتی نظاموں کے ساتھ مکمل انضمام اور گوانگ ڈونگ۔ہانگ کانگ۔ مکاؤ عظیم تر خلیجی علاقے کے ساتھ اپنی شراکت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر نے کہا کہ عظیم تر خلیجی علاقہ دنیا کا سرکردہ پیداواری،تعلیمی اور معاشی مرکز ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ علاقہ اپنی آبادی کے حجم اور نقل وحمل کے مربط نظام کی وجہ سے دنیامیں منفرد مقام رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے شعبے میں بیلٹ اینڈ روڈ اقدامات خارجہ پالیسی کے حوالے سےمیرے پسندیدہ اقدامات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عظیم تر خلیجی علاقے کی پیداواری برتری کے تحت ہانگ کانگ بیلٹ اینڈ روڈ اقدامات سے حاصل ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھا کر ترقی پذیر ممالک میں ماحول دوست ترقی  کے منصوبوں  کے لئے مالی مدد فراہم کرسکتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!