ہفتہ, جولائی 26, 2025
تازہ ترینجان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ...

جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ متوقع

جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 3 فیصد سےزائد اضافہ متوقع ہے،ادویات کی قیمتوں میں مہنگائی کی شرح کے تناسب سے اضافہ کیا جائے گا۔

رواں سال مہنگائی کی شرح 4.49 فیصد تک رہی،ادویات کی قیمتوں میں اضافہ شرح مہنگائی کے 70 فیصد تک ہوسکے گا،ڈریپ کے زیرکنٹرول ادویات کی قیمتیں3.14 فیصد تک بڑھیں گی،ادویات کی قیمتوں میں سالانہ اضافہ اگست یا ستمبر میں ہوگا،متعدد دواسازکمپنیوں نے قیمتیں بڑھانے کیلئے ڈریپ کو درخواستیں دے دیں۔

ہارڈشپ کیسز سےمتعلق وزیراعظم نے بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے،بعض ادویات کی قیمتیں بین الوزارتی کمیٹی کی سفارشات کے تحت بڑھ سکیں گی،وفاقی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ دو ہفتے تک قیمتوں میں اضافہ سے متعلق وزیر اعظم کو سفارشات بھیج دیں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!