ہفتہ, جولائی 26, 2025
پاکستانگلگت بلتستان کے متعدد علاقے آفت زدہ قرار، 25 لاپتا سیاحوں کی...

گلگت بلتستان کے متعدد علاقے آفت زدہ قرار، 25 لاپتا سیاحوں کی تلاش جاری

دیامر میں طوفانی بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ اور آبی ریلوں نے ہر طرف تباہی مچا دی ۔ کئی قیمتی جانیں چلی گئیں جبکہ لاپتا 25 سیاحوں کی تلاش جاری ہے۔ اب تک 300 سے زائد سیاحوں کو ریسکیو کیا جاچکا ہے۔

دیامر میں طوفانی بارشیں اورسیلاب نہ صرف مکانات، سڑکیں اور پل تباہ ہوئے بلکہ بلکہ کئی قیمتی زندگیوں کے چراغ بھی بجھ گئے۔ وادی استور اور تھور میں حالات انتہائی خراب ہیں، کئی علاقے  آفت زدہ قرار دےدیے گئے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 20 سے 25 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ خطرناک پہاڑی علاقوں میں تلاش کا عمل دن رات جاری ہے، دشوار گزار راستے، ملبہ اور مسلسل بارش سرچ آپریشن میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔

لاپتہ سیاحوں کے اہلخانہ نے پیاروں کی تلاش کیلئے سوشل میڈیا کو سہارا بنالیا۔ ضلع ننکانہ کے علاقے منڈی فیض آباد کے انصر مجید اور آفاق بھی لاپتہ افراد میں شامل ہیں ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق انصر مجید کی گاڑی کی آخری لوکیشن 21 جولائی کو بابوسر تھی۔ جس کے بعد ان سے تمام رابطے منقطع ہوگئے، انصر مجید اپنے 9 دوستوں کے ہمراہ سیر کیلئے گئے تھے، 7 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا لیکن دو دوست تاحال لاپتہ ہیں۔

راولا کوٹ کے صداقت اور حیدرآباد کے فراز الحسن کا بھی کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ فراز الحسن کے ساتھ  دیگر دوست رشید، صاقب، ناصر، جہانزیب اور ڈاکٹر نعمان  بھی لاپتہ ہیں۔ ان تمام افراد کے عزیز و اقارب نے عوام اور اداروں سے مدد کی اپیل کی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!