نیویارک: ٹرمپ انتظامیہ نے نیویارک شہر کے میئر ایریک ایڈمز سمیت کئی دیگر اہلکاروں پر کیس دائر کر دیا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیویارک میں نافذ قانون خطرناک مجرموں کو گھنانے جرائم کی اجازت دیتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے اٹارنی جنرل پام بوندی نے کہا کہ نیویارک شہر کی انتظامیہ نے ہزاروں مجرموں کو رہائی دی تاکہ وہ شہریوں کے خلاف پرتشدد جرائم کرسکیں۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ اگر نیویارک شہری انتظامیہ اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے کھڑی نہیں ہوگی تو وفاق یہ اقدام کرے گا۔
