چین کے شمالی شہر تیانجن میں قومی کنونشن اور نمائش مرکز (تیانجن) میں سمر ڈیووس فورم 2025 میں مہمان ایک دوسرے سے محو گفتگو ہیں-(شِنہوا)
تیانجن(شِنہوا)چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین کو اپنی معیشت کی تیز رفتار ترقی برقرار رکھنے پر مکمل اعتماد ہے اور وہ اس کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
چین کے شمالی شہر تیانجن میں نیو چیمپیئنز کے 16ویں سالانہ اجلاس جو سمر ڈیووس بھی کہلاتا ہے، کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لی نے کہا گزشتہ برسوں کے دوران بین الاقوامی ماحول میں چاہے جیسے بھی تغیرات آئے ہوں چین کی معیشت نے مسلسل مثبت رفتار برقرار رکھی ہے۔
لی نے کہا کہ 2025 کی پہلی سہ ماہی میں چین کی مجموعی ملکی پیداوار میں 5.4 فیصد اضافہ ہوا حالانکہ اس سال نمایاں بیرونی جھٹکوں کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دوسری سہ ماہی میں اہم اقتصادی اشاریے بہتری کی طرف گامزن رہے اور میں نے محسوس کیا کہ حالیہ دنوں میں بین الاقوامی اداروں نے چین کی اقتصادی ترقی کی توقعات میں اضافہ کیا ہے۔
لی نے یہ بھی کہا کہ چین مجموعی طور پر اعلیٰ آمدنی والا ملک بننے جا رہا ہے جو دنیا کی دوسری سب سے بڑی صارف اور درآمدی منڈی میں صارفین کی کھپت کی ضروریات میں بہتری کی مضبوط مانگ کی مرہون منت ہے۔
لی نے کہا کہ چین میں جدیدیت کے شعبے میں مسلسل پیش رفت اور نئی کامیابیاں عالمی ترقی میں نئی جان ڈالیں گی اور دنیا بھر میں سست معاشی رفتار پر قابو پانے میں مددگار ہوں گی۔
