اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی نوجوانوں کی سنکیانگ ذائقوں سے بھرپور برگر کی تخلیق ، مقامی...

چینی نوجوانوں کی سنکیانگ ذائقوں سے بھرپور برگر کی تخلیق ، مقامی ثقافت کا جدید ذائقہ

"بیری جیم کے ساتھ برگر کا ذائقہ کیسا ہوتا ہے؟ میں نے یہ منفرد برگر سنکیانگ کی دہی سے بنی پنیر اور بیری جیم کے امتزاج سے تیار کیا ہے۔ میرا نام صورات ہے۔

جب میں مڈل اسکول میں تھا، ہمارے شہر ینیگ میں پہلی بار ایک برگر شاپ کھلی، وہی میری زندگی کا پہلا برگر تھا۔ جیسے ہی پہلا نوالہ لیا میں اس کا دیوانہ ہو گیا اور برگر بنانے کا خواب بچپن سے دل میں بسا لیا۔

اسی ذوق کو حقیقت بنانے کے لیے میں 2018 میں گوانگ ژو پہنچا، جہاں ایک امریکی طرز کے ریسٹورنٹ میں  میں نےتربیت حاصل کی۔ سیکھنے کے دوران میں نے اپنے مستقبل کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا شروع کیا۔ مختلف ریسٹورنٹس میں کام کرتے ہوئے تجربہ حاصل کیا اور آہستہ آہستہ اپنی منفرد ترکیب تیار کی ہے۔
سنکیانگ واپس آ کر میں نے اپنا برگر ریسٹورنٹ کھولنے کا فیصلہ کیا۔ میرا ارادہ ایک ایسا امریکی طرز کا برگر تیار کرنا تھا جس میں سنکیانگ کے ذائقے شامل ہوں۔

میں نے اپنے ساتھیوں، کاسر اور ایریڈوس کے ساتھ مل کر اس خیال پر کام شروع کیا۔ ہم نے مختلف اجزاء کو آزمایا اور رفتہ رفتہ ایک منفرد ذائقے کے حامل برگر کی تیاری ممکن ہوئی ہے۔

میرا خیال ہے کہ ہم اپنی منزل کے قریب ہیں۔ تقریباً 80 فیصد کامیابی حاصل ہو چکی ہے۔ مزید بہتری کی گنجائش ضرور ہے لیکن ہمیں یقین ہے کہ دو یا تین بار مزید کوشش کے بعد ہم مکمل طور پر کامیاب ہو جائیں گے۔

تو چلیں، اپنا برگر خود بناتے ہیں۔ بالکل، کیوں نہیں!

یقیناً، یہ ذائقہ فی الحال کچھ مختلف لگ سکتا ہے لیکن میں دل سے آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ آیئے، خود چکھ کر دیکھیے۔

آپ سے مل کر خوشی ہوئی۔”

ارمچی، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

آن سکرین ٹیکسٹ:

یہ بیری جیم اور پنیر کے امتزاج سے منفرد برگر تیار ہے

سنکیانگ کی دہی سے بنی پنیر نے برگر کو نیا ذائقہ دیا

صورات نےگوانگ ژو میں امریکی طرز کے ریسٹورنٹ میں تربیت لی

صورات نےتجربے اور محنت سے منفرد ترکیب تیار کی

صورات نےسنکیانگ واپس آ کر مقامی ذائقوں سے نیا برگر بنایا

امریکی برگر میں سنکیانگ کی جھلک لانا  صورات کاخواب تھا

اب تک صورات  کو 80 فیصد کامیابی حاصل ہو چکی ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!