اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں ترکمان بہنوں کی چینی ثقافت اور زبان سے محبت

چین میں ترکمان بہنوں کی چینی ثقافت اور زبان سے محبت

گیلچدوردیئیوا آیجہان اور آیجرن ترکمانستان سے تعلق رکھنے والی دو بہنیں ہیں جو چین اور اس کی ثقافت سے گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔

آیجہان نے 2016 میں چین کے شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خودمختار علاقے کے دارالحکومت یِن چھوان میں واقع نِنگ شیا یونیورسٹی میں چینی زبان کی تعلیم  حاصل کرنے کا آغاز کیا جبکہ آیجرن نے 2018 میں ہائی اسکول مکمل کرنے کے بعد اپنی بڑی بہن کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے نہ صرف  نِنگ شیا  یونیورسٹی کا انتخاب کیا بلکہ چینی زبان کو اپنا تعلیمی شعبہ بھی اختیار کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): گِلیچدردیئیوا آیجہان، طالبہ، نِنگ شیا یونیورسٹی

"بچپن میں چینی فلمیں اور کارٹونز شوق سے دیکھا کرتی تھی جن سے مجھے چین کی تاریخ، ثقافت اور طرزِ فکر کے بارے میں جاننے کا موقع ملا، میری خواہش تھی کہ میں چین جا کر تعلیم حاصل کروں۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): گِلیچدردیئےوا آیجرین، طالبہ، نِنگ شیا یونیورسٹی
"جب میری بہن نے چین میں تعلیم حاصل کرنا شروع کی تو وہ روزانہ کلاس کے بعد جو کچھ سیکھتی، مجھے بھی بتایا کرتی تھی ۔ مجھے یہ بہت دلچسپ لگتا تھا۔ اس وجہ سے میں نے ہائی اسکول کے بعد یہی فیصلہ کیا کہ چین آ کر چینی زبان اور ثقافت کو قریب سے سیکھوں۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): گِلیچدردیئیوا آیجہان، طالبہ، نِنگ شیا یونیورسٹی

"چینی زبان سیکھنے کا آغاز ہمارے لیے خاصا مشکل تھا، خصوصاً چینی حروف لکھنا لیکن ہم نے بولنے اور لکھنے کی مشق میں بھرپور محنت کی ہے۔ پھر ہم نے چینی گانے سننے، ناول پڑھنے، ڈرامے دیکھنے اور چینی دوستوں سے گفتگو کا سلسلہ بڑھایا، وقت کے ساتھ ساتھ ہمیں یہ زبان اور زیادہ پسند آنے لگی ہے۔”

آیجہان اس وقت پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں جبکہ ان کی بہن آیجرین نے حال ہی میں ماسٹرز کا تھیسس کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ دونوں بہنیں تعلیم کے ساتھ سیاحت اور مختلف ثقافتی سرگرمیوں میں بھی بھرپور دلچسپی رکھتی ہیں۔
ان کا عزم ہے کہ وہ چین اور ترکمانستان کے درمیان دوستی اور باہمی تعاون کے فروغ میں ایک پُل کا کردار ادا کرسکیں گی۔

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): گِلیچدردیئیوا آیجرین، طالبہ، نِنگ شیا یونیورسٹی
"چین میں بے شمار خوبصورت شہر ہیں جن میں ہر ایک کا اپنا منفرد حسن اور کشش ہے،
لیکن ہم دونوں کا  پسندیدہ شہر ین چھوان ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): گِلیچدردیئیوا آیجہان، طالبہ، نِنگ شیا یونیورسٹی
"چینی کھانوں کی دنیا بہت وسیع اور متنوع ہے اور ان میں ہمارا پسندیدہ کھانا ین چھوان کی خاص ڈش  "ہینڈ گریبڈ مٹن” ہے جوبے حد لذیذ اور خوش ذائقہ ہوتی ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 6 (چینی): گِلیچدردیئیوا آیجرین، طالبہ، نِنگ شیا یونیورسٹی
"چین کے لوگ بہت خوش اخلاق اور دوستانہ ہیں ، اس لیے چین میں تعلیم حاصل کرنا ہمارے لیے ایک خوشگوار اور قابلِ فخر تجربہ ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 7 (چینی): گِلیچدردیئیوا آیجہان، طالبہ، نِنگ شیا یونیورسٹی
"گریجویشن کے بعد ہماری خواہش ہے کہ ہم وطن واپس جا کر چینی زبان کی استاد بنیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ چین میں حاصل کی گئی تعلیم اور تجربات اپنے ملک کے طلبہ سے شیئر کریں تاکہ وہ چین کی اصل ثقافت، معاشرت اور ترقی کو بہتر طور پر جان سکیں۔”

یِن چھوان، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

آن سکرین ٹیکسٹ:

ترکمانستان کی دو بہنوں کی چین اور اس کی ثقافت سے گہری دلچسپی

آیجہان نے 2016 میں نِنگ شیا یونیورسٹی میں چینی زبان سیکھنا شروع کی

آیجرن نے 2018 میں بہن کے نقشِ قدم پر نِنگ شیا یونیورسٹی جوائن کی

آیجرن نےچینی فلمیں اور کارٹونز نے بچپن سے چین سے محبت پیدا کی

بہن کلاس کے بعد روزانہ چینی زبان کی باتیں بتایا کرتی تھیں

چینی حروف لکھنا ابتدا میں مشکل تھا، مگر محنت نے آسانی پیدا کی

چینی گانے، ناول اور ڈراموں سے زبان سیکھنے میں مدد ملی

آیجہان پی ایچ ڈی کر رہی ہیں، آیجرن نے ماسٹرز مکمل کر لیا

دونوں بہنیں سیاحت اور ثقافتی سرگرمیوں میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں

ترکمان بہنیں  چین اور ترکمانستان کے درمیان پُل بننا چاہتی ہیں

ین چھوان دونوں بہنوں کا پسندیدہ چینی شہر ہے

چینی کھانوں میں ’ہینڈ گریبڈ مٹن‘ سب سے پسندیدہ ہے

چینی لوگ بہت خوش اخلاق اور دوستانہ ہیں

دونوں بہنیں وطن واپسی پر چینی زبان پڑھانا چاہتے ہیں

ترکمان بہنیں چاہتی ہیں کہ  ترکمان طلبہ کو چین کی اصل ثقافت سے روشناس کرائیں

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!