اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینتاجکستان میں چینی ’لوبان ورکشاپ‘، دوطرفہ دوستی کی علامت بن گئی

تاجکستان میں چینی ’لوبان ورکشاپ‘، دوطرفہ دوستی کی علامت بن گئی

لوبان ورکشاپ چین کا ایک پیشہ ورانہ تربیتی منصوبہ ہے جو بیرون ملک ہنر مند افراد کو تربیت فراہم کرتا ہے۔

یہ ورکشاپ سال 2022 میں تاجک ٹیکنیکل یونیورسٹی اور چین کے تھیان جن اربن کنسٹرکشن مینجمنٹ اینڈ ووکیشنل ٹیکنالوجی کالج کے اشتراک سے قائم کی گئی تھی۔ لوبان ورکشاپ وسطی ایشیا میں اپنی نوعیت کی پہلی تربیتی ورکشاپ ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لیو شِنگ، فیکلٹی ممبر، تھیان جن اربن کنسٹرکشن مینجمنٹ اینڈ ووکیشنل ٹیکنالوجی کالج

"سال 2022 میں ہمارا ہدف یہ تھا کہ اسی برس کے دوران ورکشاپ ورکشاپ کو شروع، تعمیر اور فعال کر دیا جائےچنانچہ ہم نے 8 اساتذہ کو 3 مرحلوں میں تاجکستان بھیجا۔ ان کا بنیادی کام جگہ تیار کرنا، آلات کی تنصیب اور انہیں فعال  کرنا اور مقامی اساتذہ کو تربیت دینا تھا۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (روسی): توخیر جلیلوف، اُستاد، تاجک ٹیکنیکل یونیورسٹی

"تجربہ گاہ کے آغاز کے ابتدائی مرحلے میں چینی ماہرین نے ہمارے اساتذہ کے لئے تربیتی نشستیں منعقد کیں۔ انہوں نے ہمیں جدید برقی آلات کے استعمال کی عملی تربیت بھی دی۔ اب ہم طلبا کو ان درسی کتب کی مدد سے پڑھا رہے ہیں جو چین کے ماہرین کے اشتراک سے تیار کی گئی ہیں۔”

اب تک یہ ورکشاپ 1500 سے زائد طلبہ کو سیکھنے اور عملی تربیت کے مواقع فراہم کر چکی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (روسی): بختیار بوزورزودا، طالبعلم، تاجک ٹیکنیکل یونیورسٹی

"میں نے لوبان ورکشاپ میں تعلیم حاصل کرنے کا انتخاب اس لئے کیا کیونکہ یہ ایک منفرد تعلیمی منصوبہ ہے جو جدید ترین ٹیکنالوجی اور عملی تربیت کو یکجا کرتا ہے۔

یہاں دی جانے والی تربیت نوجوانوں کو وہ مہارتیں سکھاتی ہے جو بڑے پیمانے کے انفراسٹرکچر منصوبوں میں ان کی شمولیت اور ملک کی ترقی و جدت پسندی کےعمل کا حصہ بننے کے لئے ضروری ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 4 (روسی): نوزانین ساراتووا، طالبہ، تاجک ٹیکنیکل یونیورسٹی

"میں مستقبل میں انجینئرنگ یا تعمیرات کی بڑی کمپنیوں میں کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔ تاجکستان کو شہری سہولیات کے نئے منصوبوں کی تیاری، تعمیر اور  قومی ترقی کو فروغ  دینے کے لئے درست پیمائشوں اور تربیت یافتہ ماہرین کی ضرورت ہے۔ یہ (لوبان ورکشاپ) طلبا کے لئے ایک شاندار موقع ہے کہ وہ جدید تجربہ گاہ سے تعلیم لیں اور عالمی معیار کا عملی تجربہ حاصل کریں ۔”

تاجکستان میں لوبان ورکشاپ نے چین اور تاجکستان کے درمیان ثقافتی تبادلے اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ کی صورت میں دوستی کے پُل کا کردار بھی ادا کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): لیو شِنگ، فیکلٹی ممبر، تھیان جن اربن کنسٹرکشن مینجمنٹ اینڈ ووکیشنل ٹیکنالوجی کالج

"اس تعاون کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کا ایک مضبوط تعلق پروان چڑھا ہے۔ ہمارے اساتذہ سچے دل کے ساتھ اپنے کام سے مخلص ہیں۔ مقامی اساتذہ کی تربیت کے پہلے مرحلے کے اختتام پر تاجکستان کی جانب سے ہمارے اعزاز میں ایک مختصر تقریب بھی منعقد کی گئی تھی۔ انہوں نے ہمارے مرد چینی اساتذہ کو روایتی تاجک ٹوپیاں پہنائیں جبکہ خواتین اساتذہ کو خوبصورت پھول پیش کئے۔”

ساؤنڈ بائٹ 6 (روسی): رؤف جُراخون زودا، وائس ریکٹر برائے بین الاقوامی تعلقات، تاجک ٹیکنیکل یونیورسٹی

"تاجکستان اور چین کے درمیان انسانی و ثقافتی تعلقات کی گہرائی ایک مثبت اور اسٹریٹجک طور پر اہم عمل ہے۔”

دوشنبہ اور تھیان جن، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پوائنٹس آن سکرین :

تاجکستان میں لوبان ورکشاپ چین اور تاجکستان کے تعلیمی اشتراک کی علامت ہے

یہ وسطی ایشیا میں چین کا پہلا پیشہ ورانہ تربیتی منصوبہ ہے

ورکشاپ میں اب تک 1500 سے زائد طلبہ کو فنی تربیت دی جا چکی ہے

چینی اساتذہ نے آلات، نصاب اور تربیت میں کلیدی کردار ادا کیا

طلبہ کو عالمی معیار کی تجربہ گاہوں میں عملی تربیت دی جا رہی ہے

ورکشاپ کا نصاب چینی ماہرین اور تاجک اساتذہ نے مشترکہ طور پر تیار کیا

یہ منصوبہ نوجوانوں کو تعمیر وطن میں کردار ادا کرنے کے قابل بناتا ہے

ورکشاپ نے چینی و تاجک اساتذہ میں دوستی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دیا

چینی اساتذہ کو تاجکستان کے روایتی تحائف سے نوازا گیا

چین تاجکستان انسانی و ثقافتی روابط مزید مستحکم ہو رہے ہیں

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!