اتوار, جولائی 27, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکچین اور موزمبیق کے صدور کی سفارتی تعلقات کے 50 سال مکمل...

چین اور موزمبیق کے صدور کی سفارتی تعلقات کے 50 سال مکمل ہونے پر ایک دوسرے کو مبارکبادیں

موزمبیق کے صوبہ ماپوتو کے ضلع بوانے میں چین-موزمبیق زرعی ٹیکنالوجی مظاہرہ مرکز میں مقامی کالج کے طلبہ عملی تربیت میں مصروف ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ اور موزمبیق کے صدر ڈینیئل چھاپو نے چین اور موزمبیق کے درمیان سفارتی تعلقات کے 50 سال مکمل ہونے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی ہے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ 50 برسوں میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر اعتماد کیا اور ایک دوسرے کی حمایت کی۔ بین الاقوامی منظرنامے میں تبدیلیوں کے باوجود دونوں ممالک کی دوستی مضبوط بنیادوں پر قائم ہے۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اگر دونوں ممالک سفارتی تعلقات کے قیام کے اصل جذبے کو برقرار رکھیں اور باہمی تعاون کے ساتھ آگے بڑھیں تو ان کے تعلقات کا مستقبل مزید روشن ہوگا۔

چینی صدر نے کہا کہ وہ چین-موزمبیق تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور صدر چھاپو کے ساتھ مل کر اس سالگرہ کو ایک نئے نکتہ آغاز کے طور پر استعمال کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ روایتی دوستی کو آگے بڑھایا جاسکے اور بیلٹ اینڈ روڈ تعاون اور چین-افریقہ تعاون فورم کے لائحہ عممل کے تحت باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید مضبوط کیا جا سکے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری کا ایک نیا باب رقم کیا جا سکے۔

اس موقع پر صدر چھاپو نے کہا کہ یہ سالگرہ موزمبیق کی آزادی کی 50ویں سالگرہ کے ساتھ منائی جا رہی ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی اور بھائی چارے کو اجاگر کرتی ہے۔

انہوں نے موزمبیق کی آزادی کی جدوجہد کے دوران چین کی غیر مشروط حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

صدر چھاپو نے مزید کہا کہ موزمبیق ” ایک چین ” کے اصول پر مضبوطی سے قائم رہے گا، چین کی قومی وحدت کے لئے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرے گا اور چین کی جانب سے پیش کردہ اہم عالمی اقدامات کی بھی حمایت کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!