جمعرات, اگست 28, 2025
انٹرنیشنلچین اور انڈونیشیا نے بڑے ترقی پذیر ممالک کے لئے باہمی مفید...

چین اور انڈونیشیا نے بڑے ترقی پذیر ممالک کے لئے باہمی مفید تعاون کی مثال قائم کر دی، چینی وزیراعظم

چینی وزیر اعظم لی چھیانگ انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کی دعوت پر سرکاری دورے پرانڈونیشیا پہنچ گئے۔ (شِنہوا)

جکارتہ (شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین اور انڈونیشیا نے بڑے ترقی پذیر ممالک کے لئے  یکجہتی، ترقی اور باہمی مفید تعاون کی ایک مثال قائم کر دی ہے۔

لی نے  انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کی دعوت پر  سرکاری دورے  پر انڈونیشیا پہنچے پر  ایک تحریری بیان میں کہا کہ چین اور انڈونیشیا سمندر پار دوست اور پڑوسی ہونے کے علاوہ  مشترکہ مستقبل کے ساتھ قریبی شراکت دار ہیں ۔ رواں سال چین-انڈونیشیا سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ ہے جو مسلسل ترقی کر رہے ہیں۔

لی نے کہا کہ روایتی دوستی وقت کے ساتھ مضبوط ہوئی اور عملی تعاون سے بھرپور فوائد ملے۔

لی نے یاد دلایا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ اور صدر پرابوو نے گزشتہ برس دو بار ملاقات کی جس میں علاقائی اور عالمی اثر و رسوخ اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین-انڈونیشیا برادری کے قیام سے متعلق  ایک اہم اتفاق رائے تک پہنچے ، دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے گئے اور فریقین کے لئے  مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے نئے مواقع کھولے۔

لی کا مزید کہنا تھا کہ چین انڈونیشیا کے ساتھ سیاست، معیشت، عوامی اور ثقافتی تبادلے، سمندری امور اور سلامتی کے 5 ستونوں میں تعاون کو مستحکم کرنے کو  تیار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!