اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچاڈ میں چین کے تعمیر کردہ اولمپک اسٹیڈیم کا افتتاح

چاڈ میں چین کے تعمیر کردہ اولمپک اسٹیڈیم کا افتتاح

چاڈ ،نجامینا میں چاڈ کے صدر محمد ادریس دیبی اتنو (بائیں  پہلے) چین کے تعمیر کردہ مارشل ادریس دیبی اتنو اولمپک اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں-(شِنہوا)

یاؤنڈے(شِنہوا)چاڈ کے صدر محمد  ادریس دیبی اتنونے دارالحکومت نجامینا میں چین کے تعمیر اور عطیہ کردہ 30ہزار نشستوں پر مشتمل اولمپک اسٹیڈیم کا افتتاح کیا۔

صدر نے افتتاحی تقریب میں مارشل ادریس دیبی اتنو اولمپک اسٹیڈیم کو چاڈ اور چین کے درمیان فعال تعاون کا ایک ٹھوس نتیجہ قرار دیا جو باہمی مفاد، باہمی احترام اور مشترکہ سوچ پر مبنی ہے۔

چاڈ میں چینی سفیر وانگ شی ننگ نے اسٹیڈیم کو دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی کی علامت قرار دیتے ہوئے  امید ظاہر کی کہ اس سے چاڈ کو کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں میں خود کو  متعارف کرنے میں مدد ملے گی۔

سفیر نے چاڈ کے امید افزا مستقبل سے متعلق یقین ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ چین چاڈ کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کا ارادہ رکھتا اور عالمی  برادری کے ساتھ اپنے تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے تاکہ چاڈ کو اپنے  خوابوں کی تعبیر حاصل کرنے اور ایک روشن مستقبل کی تعمیر میں مدد مل سکے۔

چاڈ میں یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہے جسے چین کے ادارے شانشی کنسٹرکشن انجینئرنگ گروپ کارپوریشن لمیٹڈ نے تعمیر کرکے 12 مئی کو باضابطہ طور پرچاڈ حکومت کے سپرد کیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!