اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلروس اور یوکرین میں قیدیوں کا تبادلہ

روس اور یوکرین میں قیدیوں کا تبادلہ

روس ،  ماسکو میں روسی وزارت دفاع کی عمارت کا منظر-(شِنہوا)

ماسکو(شِنہوا) روس اور یوکرین نے استنبول میں حالیہ مذاکرات کے دوران طے شدہ  معاہدے کے تحت ہر ایک نے 307 قیدیوں کا تبادلہ کیاہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق   307 روسی فوجی کیف کے زیر کنٹرول علاقے سے واپس آ چکے ہیں جبکہ اتنی ہی تعداد میں یوکرین کے قیدیوں کو بھی رہا کر دیا گیا ہے۔

وزارت  نے کہا کہ روس کی جانب سے بڑے پیمانے پر تبادلے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ تبادلہ فریقین میں ہرایک کی جانب سے  270 فوجیوں اور 120 شہریوں کے تبادلے کے بعد ہوا ہے  جس کا اعلان جمعہ کو کیا گیا تھا۔

گزشتہ ہفتے استنبول میں ہونے والے براہ راست مذاکرات کے بعد روس اور یوکرین نے دونوں جانب سے ایک ، ایک ہزار قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا تھا جو 2022 میں تنازع کے آغاز کے بعد سے قیدیوں کا سب سے بڑا تبادلہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!