اتوار, جولائی 27, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکاتحاد مشترکہ کامیابی اور تعاون مشترکہ ترقی کو فروغ دیتا ہے، چینی...

اتحاد مشترکہ کامیابی اور تعاون مشترکہ ترقی کو فروغ دیتا ہے، چینی صدر

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں منعقدہ 19 ویں مغربی چین عالمی میلے (ڈبلیو سی آئی ایف) کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل کوآپریشن پویلین میں تھائی لینڈ کے پویلین میں ایک شخص تھائی لینڈ سے درآمد شدہ مرغی پکارہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ اتحاد مشترکہ کامیابی کو فروغ دیتا  اور تعاون مشترکہ ترقی کو آگے بڑھاتا ہے۔

 چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں منعقدہ  20 ویں مغربی چین عالمی میلے کو مبارکباد کے خط میں صدر شی نے نشاندہی کی ہے کہ رواں سال کا میلہ اعلیٰ سطح  کے کھلے پن کو وسیع کرنے، علاقائی تبادلے  اور تعاون کو گہرا کرنے کے ساتھ ساتھ ایک جدید صنعتی نظام کی تعمیر کے فروغ پر  مرکوز ہے۔

شی نے کہا کہ یہ میلہ ایک نئے ترقیاتی نمونے کی تشکیل اور بیلٹ اینڈ روڈ میں اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دے کر دنیا بھر کے ممالک کو چین کے مغربی علاقے میں ترقی کے مواقع بانٹنے کے لئے ایک مؤثر پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین اس میلے کو ایک موقع کے طور پر لینا چاہتا ہے تاکہ تمام دوست ممالک کے ساتھ باہمی مفاہمت کو مزید بہتر بناکر  دوستی کو مضبوط  اور تعاون کو گہرا کیا جا سکے۔

شی نے کہا کہ چین کثیرالجہتی تجارتی نظام کو برقرار رکھے گا اور دنیا کے ساتھ عالمی صنعتی اور سپلائی چین میں استحکام کو یقینی بنائے گاجس سے عالمی معیشت کی خوشحالی و ترقی میں نئی تحریک پیدا ہوگی۔

چھنگ دو میں اتوار سے شروع ہونے والے اس میلے کا عنوان  زیادہ رفتار کے لئے اصلاحات کو گہرا کرنا، زیادہ ترقی کے لئے کھلے پن کو وسیع کرنا ہے۔

اس میلے کی میزبانی صوبہ سیچھوان کی عوامی حکومت کررہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!