اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اور ویتنام کے کوسٹ گارڈز کا خلیج بے بو میں مشترکہ...

چین اور ویتنام کے کوسٹ گارڈز کا خلیج بے بو میں مشترکہ گشت مکمل

چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خودمختار علاقے کے ویژو جزیرے کا ایک منظر ۔(شِنہوا)

ہائیکو (شِنہوا) چین اور ویتنام کے کوسٹ گارڈز نے خلیج بے بو میں  2025 کا  پہلا مشترکہ گشت مکمل کر لیا ہے، یہ 2006 سے دونوں ممالک کے بحری قانون نافذ کرنے والے اداروں کا  29 واں مشترکہ گشت تھا۔

چائنہ کوسٹ گارڈ (سی سی جی) نے جمعہ کے روز بتایا کہ 3 روزہ مشترکہ گشت جمعرات کو اختتام پذیر ہوا جس کے دوران چین اور ویتنام کے کوسٹ گارڈ  جہازوں نے پانیوں میں طے شدہ راستوں پر گشت کرتے ہوئے دونوں ممالک کی ماہی گیر کشتیوں کا مشاہدہ اور معائنہ کیا۔

سی سی جی کا مزید کہنا تھا کہ فریقین نے ایک مشترکہ بحری تلاش اور بچاؤ کی مشق بھی کی جس سے دوطرفہ رابطے اور ہنگامی ردعمل کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا۔

سی سی جی کے مطابق خلیج بے بو میں چین اور  ویتنام کے کوسٹ گارڈز  سال میں 2 مرتبہ مشترکہ گشت کرتے ہیں جو جنوبی بحیرہ چین میں بحری قانون کے نفاذ میں تعاون کی ایک مثال بن چکا ہے۔

اس نے ماہی گیری وسائل کے تحفظ، ماہی گیری سرگرمیوں کو منظم کرنے ،بحری جرائم سے نمٹنے ، علاقائی سلامتی اور استحکام کے فروغ میں تعمیری کردار ادا کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!